کراچی ، منزل کے تعین کے بغیر کامیابی ممکن نہیںہے، خالد محمود شیخ

ہمیں اتحاد، تنظیم اور یقین محکم کے جذبہ سے سرشار ہوکر اس وطن کی خدمت کرنی ہے، واٹربورڈ شہریوں کو دستیاب پانی کی منصفانہ تقسیم کا فریضہ ادا کررہا ہے،ایم ڈی واٹر بورڈ

منگل 14 اگست 2018 22:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے کہا ہے کہ منزل کے تعین کے بغیر کامیابی ممکن نہیںہے ،یوم آزادی کے موقع پر واٹربورڈ کا ہر ملازم شہریوں کی خدمت اور ادارے کے استحکام کیلئے پہلے سے زیادہ خلوص و لگن کے ساتھ محنت کا عزم کرے ،اپنے فرائض منصبی وقت مقررہ پراور بہتر انداز میں ادا کرنے سے ادارہ کی نیک نامی اور ترقی میں اضافہ ممکن ہے ، ہمیں اتحاد، تنظیم اور یقین محکم کے جذبہ سے سرشار ہوکر اس وطن کی خدمت کرنی ہے وہیں شہر کی ترقی اور شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے کمر بستہ ہونا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر واٹربورڈ نائنتھ مائلز کارساز کے دفتر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس سے قبل ایم ڈی واٹربورڈخالد محمود شیخ نے پرچم کشائی کی ، اس موقع پر قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا ،تقریب میں ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز اسد اللہ خان ،ڈی ایم ڈی پلاننگ ایوب شیخ اور دیگر افسران واہلکار بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ، ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ واٹربورڈ شہریوں کو دستیاب پانی کی منصفانہ تقسیم کا فریضہ ادا کررہا ہے جبکہ شہر سے نکاسی آب بھی ہماری ذمہ داری ہے ،اس کام کو مزید احسن طریقہ سے سرانجام دینے اور ادارے کے استحکام کیلئے واٹربورڈ کے ہر افسرکو اپنا اہداف مقرر کرنا ہوگا ، چیلنجوں کا مقابلہ کرنا اور اپنے اہداف پانے کیلئے دن رات محنت کرنا ہوگی وہیںادارے کے نظم وضبط کو قائم رکھنا ہوگا ،ہمیں اپنی گزشتہ سال کی کارکردگی کا بغور جائزہ لینا ہوگا ،ماضی کے مقابلے میں زیادہ دلجمعی سے کام کرنا اور خود کو پہلے سے زیادہ نظم وضبط کاپابند ثابت کرنا ہے ،ہمیں اتحاد، تنظیم اور یقین محکم کے جذبہ سے سرشار ہوکروطن عزیز کی خدمت کرنی ہے، انہوں نے واٹربورڈ کے جاری منصوبوں سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہریوںکو پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی بہتر سہولیات کیلئے جاری منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ،کام کی رفتار کے ساتھ ساتھ اس کے معیار پر بھی کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے،قبل ازیںتقریب کا باقاعدہ آغا ز تلاوت کلام پاک سے ہوا ،ایم ڈی واٹربورڈ کی تقریب کے آمد کے موقع پران کاپرتپاک انداز میں استقبال کیا گیا ،تقریب کے اختتام پر شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں