یوم آزادی کے موقع پر پہلوان گوٹھ سے مزارِ قائد تک پی ٹی آئی جشن آزادی ریلی

پاکستان ہمارے آبا و اجداد اور بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔ الیاس شیخ

منگل 14 اگست 2018 22:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سیکریٹری اطلاعات الیاس شیخ اور ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات طاہر ملک کی قیادت میں چیئرمین عمران خان کے حلقہ انتخاب این اے 243 پہلوان گوٹھ سے مزارِ قائد تک جشن آزادی ریلی نکالی گئی۔ اس موقعے پر رکن صوبائی اسمبلی کریم بخش گبول، لیلیٰ پروین، چودھری اشفاق، نیاز شیخ، مخدوم یعقوب اور فرحانہ شہزاد بھی موجود تھے۔

مختلف مقامات پر پی ٹی آئی رہنمائوں نے تحریک انصاف کے کارکنان ، عہدیداران اور عوام الناس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی منانا ہر پاکستانی کی دلی خواہش ہے۔ پاکستان ہمارے آبا و اجداد اور بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔ پاکستان کے لیے لاکھوں نفوس نے ہجرت کی اور جانی و مالی قربانیاں پیش کیں۔

(جاری ہے)

جو لوگ پاکستان کے خلاف کسی بھی طرح کا زہر اگلتے ہیں، ہمارے دلوں کو اپنے خلاف کرتے ہیں۔

ہر پاکستانی کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ پاکستان ہماری پہچان اور جان ہے۔ ہم پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھنے والوں کو برداشت نہیں کرسکتے۔ افواج پاکستان مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے جان دینے والوں کا نام ہے۔ وہ دن رات ملکی سرحدوں پر رہ کر ہماری حفاظت کرتے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ کسی بھی طرح کی دشمنی یا منافقت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تحریک انصاف کے رہنما ہر قیمت پر ملکی عزت و ناموس کی حفاظت کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں