71 ویں یوم آزادی کے موقع پر نیشنل بینک آف پاکستان کے ہیڈ آفس میں پرچم کشائی کی تقریب

منگل 14 اگست 2018 22:35

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر نیشنل بینک آف پاکستان کے ہیڈ آفس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک کے صدر سعید احمد خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب میں بینک ملازمین نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کی۔ اس موقع پر ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے خصوصی دعائے کی گئیں۔ یوم آزادی کی مناسبت سے نیشنل بینک کی عمارت کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا اور عمارت پر چراغاں بھی کیا گیا تھا۔ شہریوں کی بڑی تعداد اس خوبصورت منظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کرنے کیلئے سیلفیاں بناتے رہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں