ایس ایس پی ملیر منیر شیخ کا عوامی شکایات پرایکشن ،احسن آبادچوکی انچارج ریاض گجر کی تنزلی کرکے معطل کردیا

بدھ 15 اگست 2018 21:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء)ایس ایس پی ملیر منیر شیخ نے احسن آباد اسکیم 33 میں ذہین آباد کو آپریٹیوہاسنگ سوسائٹی کی زمین پر چائنہ کٹنگ اور قبضے سے متعلق اپنے خلاف واٹس اپ گروپوں میں چلنے والی خبروں پر اپنے موقف میںکہا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئی ہیں اور زمین پر قبضہ مافیا کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کی جارہی ہے ایس ایس پی ملیر منیر شیخ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بھی زمینوں پر قبضے سمیت ہر قسم کیے غیر قانونی کا موں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا ہے اور پورے ضلع ملیر میں لینڈ مافیا کے خلاف کی جانے والی کارروائی کے باعث میرے خلاف منفی اور من گھڑت خبریں شاع کروائی جارہی ہیں مگر میں ایسے کسی بھی دباؤ اور پریشر میں آئے بغیر لینڈ اور قبضہ مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے پورے ضلع کو اس مافیا سے آزاد کراؤں گا انہوں نے میڈیا کے نماندگان سے بھی گزارش کی کہ وہ بھی ملیر میں ہونے والی غیر قانونی تعمیرات اور ناجاز طریقے سے زمینوں پر کے جانے والے قبضوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان مافیاز کا خاتمہ ممکن ہوسکے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں