سندھ میں جمہوریت کے عمل کو پھلتا پھولتا دیکھ رہے ہیں، اس پر خوشی ہے، فردوس شمیم نقوی

پی پی کو پریشانی ہوگی کیونکہ اب پی پی کا سامنا طاقتور پی ٹی آئی کے ساتھ ہے

بدھ 15 اگست 2018 23:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی اور پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری و رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ میں جمہوریت کے عمل کو پھلتا پھولتا دیکھ رہے ہیں، اس پر خوشی ہے۔ پاکستان کے استحکام کے لیے جمہوریت کا تسلسل جاری رہنا چاہئے۔

یہ باتیں انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہائوس‘‘ کراچی سے جاری کردہ اپنے مشترکہ بیان میں کہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آغا سراج درانی کو سندھ اسمبلی کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ جمہوریت پاکستان کا مقدر ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اس کی جڑیں مضبوط ہوں۔ اس بار پی پی کو پریشانی ہوگی کیونکہ اب پی پی کا سامنا طاقتور پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی پہلے بھی سندھ اسمبلی میں پی پی کی حکومت کے سامنے اپوزیشن میں رہ چکی ہے۔ پی ٹی آئی کی اپوزیشن اس بار پی پی کو ایک انوکھے تجربے سے دوچار کرے گی۔ اس بار پی ٹی آئی کے ایم پی ایز سندھ اسمبلی میں پی پی کو ٹف ٹائم دینے کو تیار ہیں۔ پی پی نے اپنے گزشتہ ادوار میں کرپشن کی ، اس بار پی ٹی آئی ایسا نہیں ہونے دے گی۔ اس بار پی ٹی آئی رہنمائوں کی عقاب جیسی نظروں کا سامنا ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف عوام کے مفادات کا تحفظ کرے گی۔ پی پی والوں کو بھی چاہئے کہ کرپشن چھوڑ کر عوام کے مفادات کا تحفظ کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں