پی ایس پی نے کراچی کے عام انتخابات کے نتائج کیخلاف درخواست دائر کردی

جمعرات 16 اگست 2018 22:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے رہنما آصف حسنین اور افتخار عالم نے کراچی کے عام انتخابات کے نتائج کے خلاف پیٹیشن دائر کردی۔ درخواست میں حلقہ نمبردو سو چھتیس سے لیکر دو سو ستاون تک تمام حلقوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق عدالت سے استدعا کی گئی ہے۔ترجمان پی ایس پی کے مطابق پی ایس پی کے رہنماؤں نے درخواست وکیل حسان صابر کے توسط سے درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

وکیل حسان صابر کا کہنا ہے کہ 25 جولائی کو کراچی میں ہونے والے الیکشن کو کا لعدم قرار دیا جائیکراچی کے نتائج دو دن بعد دیئے گئے ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا تھا *ہم اس الیکشن کو مسترد کرتے ہیں درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انتخابات کے حوالے سے تمام ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جائے *ریٹرننگ و پریذاڈننگ افسران کے جواب تک ہماری رسائی ہونی چاہِے *آر ٹی ایس سسٹم کا بند ہوجانا اور فارم 45 نہ دینے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہِیے *الیکشن کمیشن نے ہماری درخواست کو مسترد کر دیا تھا *حسان صابرنے کہا کہ آج سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے *الیکشن ٹرینونل میں کیس اس وقت جائے گا جب سندھ ہائی کورٹ میں اسکی سماعت ہوگی ہم الیکشن کی شفافیت کو جانچنا چاہتے ہیں پی ایس پی رہنما آصد حسنین کا کہنا ہے کہ 25 جولائی کے الیکشن پر نا صرف سیاسی جماعتوں بلکہ بین الاقوامی میڈیا میں بھی تحفظات پائے جاتے ہیں *کراچی کے حقوق کے لیے ہم ہر جگہ گئے ہیں25 جولائی کو منتخب ہونے والے نمائندے اب 100 دنوں میں کراچی کے مسائل حل کر ہائینگے،یہ سوالیہ نشان ہے *100 دنوں میں جیتنے والوں کی کارکردگی سامنے آجائے گی *25 جولائی کو الیکشن نہیں سیلکیشن ہوا تھا *عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹا رہے ہیں ۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں