کراچی ، قربانی کے جانوروں کی خریداری میں تیزی آگئی

شہری کو قربانی کے جانور کیساتھ ہتھیار لے کر چلنا مہنگا پڑگیا ، رینجرز نے گرفتار کرلیا

جمعرات 16 اگست 2018 22:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی ملک بھر میں جانوروں کی خریداری کے سلسلے میں بھی تیزی آگئی ہے، ایسے میں شہرِ قائد کے ایک باسی کو قربانی کے جانور کے ساتھ ہتھیار لے کر چلنا مہنگا پڑگیا اور رینجرز نے اسے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر ایک شخص اپنی گائے کو ٹہلانے کے لیے نکلا، لیکن اس کے ہاتھ میں پستول بھی موجود تھا۔اس حوالے سے اطلاع ملنے پر رینجرز اہلکار فوراً موقع پر پہنچ گئے اور مسلح شخص کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق رینجرز نے شہری کو کھلے عام اسلحے کی نمائش پر حراست میں لیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں