کے ڈی اے اراضی پر قائم تجاوزات کے خاتمے میں حائل رکاوٹوں کو ہنگامی بنیادوں پر دور کیا جائے، سمیع الدین صدیقی

جمعہ 17 اگست 2018 00:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہا ہے کہ کے ڈی اے اراضی پر قائم تجاوزات کے خاتمے میں حائل رکاوٹوں کو ہنگامی بنیادوں پر دور کیا جائے، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کے ڈی اے لاء پینل سے مضبوط روابط قائم اور درپیش مسائل کو قانونی طور پر حل کرنے کے لئے مکمل تعاون جاری رکھے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات ڈی جی کے ڈی اے نے سوک سینٹر میں موجود کانفرنس روم میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ڈی جی کے ڈی اے کی خصوصی دعوت پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے اجلاس میں شرکت کی اور ادارہ کی بہتری کے لئے مثبت تجاویز سے آگاہ کیا۔ ڈی جی کے ڈی اے نے ڈائریکٹر انکروچمنٹ کو خصوصی احکامات جاری کئے کہ شہر بھر میں کے ڈی اے اراضی پر قائم تجاوزات کی نشاندہی کرکے فوری طور پر آپریشن کیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی پیش رفت سے تحریری طور آگاہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں متعلقہ محکمہ کے سینئر ڈائریکٹرز نے محکمہ کے دفتری امور کے بارے میں ڈی جی کے ڈی اے کو تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ ڈی جی کے ڈی اے نے افسران کو ہدایت جاری کی کہ ہدف کو حاصل کرنے کے لئے سوفیصد عملی اقدامات کئے جائیں، آئندہ اجلاس میں متعلقہ افسران محکمہ کی جامع رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کی ذمہ داری تمام متعلقہ حکام پر عائد ہوتی ہے، اعلیٰ افسران ادارے کی ذرائع آمدن میں اضافہ کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس عطاء عباس زیدی، سیکریٹری کے ڈی اے فضیل بخاری، چیف انجینئر شبیر احمد، ڈائریکٹر انجینئرنگ بیورو قاضی عبدالقدیر، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ ورئیل انڈھڑ، ڈائریکٹر پارکس شمس صدیقی، ڈائریکٹر لینڈ محمد قاسم، میڈیا کو آرڈی نیٹر اکرم ستار بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں