کراچی سے اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں ،آئی جی سندھ

وزیراعلی سندھ سے پہلی درخواست 10 ہزار سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی کریں گے ، امجدجاویدسلیمی

جمعہ 17 اگست 2018 13:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے کہاہے کہ کراچی سے اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں ،وزیراعلی سندھ سے پہلی درخواست 10 ہزار سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی کریں گے ۔

(جاری ہے)

خصوصی بات چیت کرتے ہوئے آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے کہاکہ کراچی سے اسٹریٹ کرائمز کا خاتمہ پہلی ترجیح ہے ، اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لئے 10 ہزار سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیس میں نفری کی کوئی کمی نہیں ہے، ہمارے پاس ٹیکنالوجی بیس پولیس کی کمی ہے۔پولیس میں کرپشن کے خاتمے کے لئے اندرونی سیل بنا دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عید قربان پر کھالیں چھیننے کے واقعات کی سختی سے روک تھام کریں گے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں