کراچی،کورنگی زمان ٹائون میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک

فیروز آباد اور لیاقت آباد میں پولیس کی کارروائیوں میں 7ملزمان گرفتار کرلیاگیا،ملزمان سے اسلحہ،چھینے گئے موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد

جمعہ 17 اگست 2018 13:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹائون میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا ہے۔ دیگر علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں میں 7ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹائون میں مبینہ پولیس مقابلے ہوا ۔ مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کراچی کے علاقے فیروز آباد اور لیاقت آباد میں پولیس کی کارروائیوں میں 7ملزمان گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان گھروں میں ڈکیتیوں میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے 7پستول، ایک نائن ایم ایم اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے چھینے گئے متعدد موبائل فونز اور دو موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان نے فیروزآباد، بہادر آباد،لائنز ایریا، جمشید کوارٹرمیں واردوتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں