کراچی،عباسی شہید ہسپتال تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

میئر کراچی کے عباسی شہید اسپتال کی حالت بہتر بنانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

جمعہ 17 اگست 2018 13:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) میئر کراچی وسیم اختر کے عباسی شہید اسپتال کی حالت بہتر بنانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،بلدیہ عظمی کراچی کا عباسی شہید اسپتال تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا،آدھے شہر کا علاج کرنے والا عباسی شہید اسپتال کی او پی ڈی کم ہوکر چند سو رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی کا عباسی شہید اسپتال اس وقت شدید مالی بحران سے گزر رہا ہے ایک وقت تھا جب شہر کی بڑی آبادی علاج کیلئے یہاں آتی تھی تاہم اب اس کی او پی ڈی کم ہوکر چند سو رہ گئی ہے ۔

اسپتال کی واحد ایم آر آئی مشین بھی خراب ہوچکی ہے۔ایکسرے مشین فلمیں نہ ہونے کے باعث بند ہے مریضوں کو زیادہ تر ٹیسٹ ہسپتال سے باہر کرانے کے مشورے دیئے جاتے ہیں اسپتال انتظامیہ کے مطابق حالات بہتر تو بنانا چاہتے ہیں۔لیکن فنڈ نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں