منی لانڈرنگ کیس ،ْسابق صدر آصف زرداری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
عدالت کا تمام ملزمان کو چار ستمبر تک گرفتار کر کے پیش کر نے کا حکم … پیپلز پارٹی کی وارنٹ گرفتاری جاری کر نے کی تردید ایف آئی اے سے تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں ،ْ اس سے قبل بھی کئی مقدمات تھے جس میں آصف زرداری باعزت بری ہوئے تھے ،ْفاروق نائیک
جمعہ 17 اگست 2018 15:10
(جاری ہے)
دوران سماعت ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں شامل نہ ہونے والے افراد سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی اور استدعا کی گئی کیس میں مفرور سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر 15 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائے جس پر عدالت نے ان کی استدعا منظور کرلی۔عدالت کی جانب سے حکم دیا گیا کہ تمام ملزمان کو 4 ستمبر تک گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔خیال رہے کہ مفرور ملزمان میں سابق صدر آصف زرداری کے علاوہ نمر مجید، اسلم مسعود، عارف خان، نصیر عبداللہ حسین لوتھا، عدنان جاوید، محمد عمیر، محمد اقبال آرائیں، اعظم وزیر خان، زین ملک، مصطفی ذوالقرنین ودیگر شامل ہیں ،ْاس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور نے پہلے ہی ضمانت لے رکھی ہے جبکہ معروف بینکر حسین لوائی، طحہ رضا، انور مجید اور عبدالغنی کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔عدالت میں سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ایف آئی اے نے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی، جس کی میں نے مخالفت کی اور عدالت نے ایک ہفتے کا ریمانڈ دیا۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری تفتیش میں شامل ہونا چاہتے ہیں یا نہیں یہ ان کی صوابدید ہے کیونکہ سابق صدر نے ہمیشہ قانون کا سامنا کیا ہے۔فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ایف آئی اے سے تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن اس سے قبل بھی کئی مقدمات تھے، جس میں آصف زرداری باعزت بری ہوئے تھے۔دوسری جانب پیپلزپارٹی نے اصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید کی اور کہاکہ میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔پی پی پی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا کہ آصف زرداری کے کوئی وارنٹ جاری نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے ان رپورٹ کی تردید کی اور کہا کہ عدالت نے اس طرح کا کوئی حکم جاری نہیں کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ میں جعلی اکاؤنٹس سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد ایف آئی اے نے اومنی گروپ کے مالک انور مجید اور ان کے بیٹے کو عدالت کے احاطے سے گرفتار کرلیا تھا۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
پولیسنگ کے عمل میں مددگار 15 فورس ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،آئی جی پولیس سندھ
ں* وزیر اعظم سن لیں کراچی کے عوام کو اعلانات نہیں عملی اقدامات چاہیئے۔منعم ظفر خان
دی سٹیزنز فائونڈیشن کے طلباء نے کامیابی کے ساتھ نامور جامعات میں داخلے کیلئے کوالیفائی کیا ہے،وزیر ..
ذ*سٹیزن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام "کراچی روح کی عظمت" کتاب کی رونمائی تقریب
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا بیروزگار نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے گورنر انیشیٹیو کے تحت روزگار اسکیم ..
ھ*کراچی انتظامیہ کی دواوں کی معیاد ذخیرہ اندوزی اور لائسنس چیک کر نے کی مہم کا آغاز
نیو کراچی کے علاقے میں ٹریفک پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی
کراچی کے ضلع جنوبی میں منافع خوری، ذخیرہ اندوزی پر28دکانداروں کو205000روپے کے جرمانہ عائد
سرکاری خزانے کا بوجھ کم کرنے کے لیے محکموں اور اداروں کے اخراجات کم کیے جائیں،ثروت اعجاز قادری
وائس چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن اکا امتحانی مراکز کا دورہ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب