سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے خلاف غیر قانونی مظاہرے مسترد کرتے ہیں ، سعید منگیجو

سینیٹری ملازمین کے تمام جائز حقوق ترجیحی بنیاد پر پورے کئے گئے ہیں۔ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ

جمعہ 17 اگست 2018 19:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈنے سینیٹری ملازمین کے تمام جائز حقوق بلا تفریق ترجیحی بنیاد پر پورے کئے ہیں۔جس میں بروقت تنخواہوں کی ادائیگی، بائیومیٹرک ویریفیکیشن کے بعد 25 فیصد الاؤنس کی ادائیگی کے علاوہ دیگر جائز اور قانونی مطالبات شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کیلئے سینیٹری ملازمین ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہیں اور ادارہ اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے انکی بہتری اور سہولیات کی فراہمی کے لئے وقت کے ساتھ ساتھ بہتری کے لئے اقدامات کررہا ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹرسندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ، سعید احمد منگیجو ، سیکریٹری سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نادر خان اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن ون اسد اللہ ابڑو نے ورکز کے ساتھ مذاکرات میں انکے تمام جائز مطالبات پورے کئے ہیں،اس موقع پر سیکریٹری بورڈ نے مظاہرین کے سامنے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عید سے پہلے تین مہینے کا25 فیصداضافی الاؤنس ، عیدپرمسلم ورکرز کی ایڈوانس تنخواہ ، وہ ملازمین جنکی تنخواہیںغیر حاضری کی وجہ سے کٹوتی ہوئیں انکی ویریفکیشن کے بعد تنخواہوں کی ادائیگی،جبکہ انکا ایک مطالبہ پچاس فیصد بنیادی تنخواہ اعزازیہ دینے کا بھی ہے جس کے لئے ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے جو دس دن میں فیصلہ کرے گی۔

(جاری ہے)

مذاکرات کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ غلام عباس منگریوںموجود تھے جبکہ میونسپل یونائیڈ ورکرز یونین کے صدر ذوالفقار شاہ، لیبر ڈیویژن ایم کیو ایم پاکستان کے انچارج عامر عباس، یونین ورکرز کے جنرل سیکریٹری ملک نواز، مسیحی مزرود اتحاد کے صدر پرویز حبیب بھی موجود تھے۔ بعد ازاں یونین ورکرز کے عہدیداران نے عید الاضحی اور عید کے بعد بھی کام پابندی سے کرنے اور شہریوں کو ریلف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں