ْگستاخانہ خاکوں پر پاکستان سمیت ممالک اسلامیہ اپنا ملی کردار اداکریں،مفتی غلام غوث بغدادی

جمعہ 17 اگست 2018 22:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) تحریک لبیک پاکستان سندھ کے امیر مفتی غلام غوث بغدادی نے کہا ہے کہ ہالینڈمیں گستاخانہ خاکوں کا عمل اسلام اور امت مسلمہ کیخلاف کھلا اعلان جنگ ہے پاکستان سمیت دنیا بھر کے اسلامی ممالک نے اپنا ملیّ فریضہ ادا کرنے میں دیرکی تو پاکستان سمیت دنیا کے کسی بھی حصے میں کسی بھی غیر متوقع حادثے یا واقعے کی ذمہ دار اسلامیان پاکستان یا امت مسلمہ ذمہ دار نہیں ہوگی غلام احمد بلور کیجانب سے دوبارہ گستاخانہ خاکوں کے ذمہ دارکو واصل جہنم کرنے والے کیلئے ڈالرز میں انعامی رقم کا اعلان کرنے پر ہم ان کے عشق رسول کے جزبے پر انہیں خراج تحیسن پیش کرتے ہیں۔

وہ تحریک لبیک پاکستان کراچی کے زیر اہتمام جمعہ کو یوم مذمت کے حوالے سے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

جبکہ ٹی ایل پی کی اپیل پر علامہ رضی حسینی ، علامہ احمد بلال سیلم قادری، علامہ احمد رضا امجدی، علامہ سید زمان جعفری القادری، علامہ طاہر اقبال قادری، علامہ محمد علی قادری، مفتی محمد عدیل رضا رضوی ، مفتی عتیق اختر القادی، مفتی عابد مبارک ، مفتی قاسم فخری ودیگر خطباد آئمہ نے کراچی کی سیکڑوںمساجد میں ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کو مسلمانوں کے دلوں سے عشق مصطفے کی روح نکالنے کی گہری سازش قرار دیتے ہوئے امیر الجاہدین علامہ خادم حسین رضوی کی اپیل پرمذمتی قرار داریں منظور کرواتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف تحریک لبیک پاکستان کی قیادت کے کسی بھی لائحہ عمل پر سندھ کے چپے چپے میں اس پر لبیک ہوگا۔

قبل ازیں علامہ رضی حسینی نے کہا کہ مسلمانوںپر تو تعظیم مصطفے ؐ فرض ہے لیکن منکرین رسالت کو بھی درباررسالت کے آداب کو ملحوظ رکھنے کا حکم قرآن حکیم میں واضح طور پر موجود ہے اور انہیں بھی ذومعنی الفاظ کے استعمال سے بھی روک دیا گیا ہے جس میں خیر کے علاوہ شرکا معنوی پہلو پوشیدہ ہو۔غلامان رسول گستاخانہ خاکوں کو نہ روکنے پر اپنا بھر پور کردار اداکریںگے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں