پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھر میںجمعہ المبارک کو یوم تحفظ ناموس رسالت ؐبنایا گیا

ہالینڈ کی تمام مصنوعات کا شوشل بائیکاٹ اورعلماء کرام گستاخانہ مقابلوں کو نہ روکنے والے ملک کے خلاف فتویٰ جاری کریں ،سنی تحریک مسلم ممالک بالخصوص حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف او آئی سی کا ہنگامی اجلا س بلایا جائے،ثروت اعجاز قادری

جمعہ 17 اگست 2018 22:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھر میںجمعہ المبارک کو یوم تحفظ ناموس رسالت ؐ بنایا گیا ،ملک بھر میں ہالینڈ میں ہونے والے گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرئے کئے گئے اور مساجدوں میں ہالینڈمیں ہونے والے گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذمتی قرار دادیں منظور کی گئیں ،قرار داد میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ ہالینڈ کے سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرانا کافی نہیں ڈش سفارت خانہ بند اور سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کرنے کا اعلان کیا جائے ،گستاخانہ خاکے کھلی دہشتگردی اور دنیا کے امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے ،اقوام متحدہ اور اوآئی سی کی خاموشی افسوسناک ہے،ہالینڈ میں ہونیوالے گستاخانہ خاکوں کے خلاف مرکز اہلسنت پر کراچی کے عہدیداروں کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدرات سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کی اجلاس میں مرکزی رابطہ کمیٹی اور ڈسٹرکٹ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے جس میں لینڈکی فریڈم پارٹی کے سربراہ ملعون گیرٹ وائلڈرزکی جانب سے توہین آمیز خاکے شائع کرنے کا اعلان کی شدید مذمت کی گئی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ناموس رسالت کا تحفظ ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے ہالینڈ اسلام مخالف گستاخانہ خاکوں کے مقابلے روکے بصورت دیگر پاکستان سمیت ملک بھر میں احتجاج کرینگے ،اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہالینڈ کی تمام مصنوعات کا شوشل بائیکاٹ کیا جائے ،علماء کرام گستاخانہ مقابلوں کو نہ روکنے والے ملک کے خلاف فتویٰ جاری کریں ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ بین المذاہب کے اتحاد وہم آہنگی اور انسانیت کا درس دینے والے کہاں ہیں ،ملعون گیرٹ وائلڈرزنے توہین آمیز خاکوںکا اعلان کرکے مسلم اُمہ کو بے چینی میں مبتلا کردیا ہے ،دنیا کو واضع پیغام دینا چاہتے ہیں سرکار دو عالم ؐکے تحفظ کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں ،انہوں کا کہنا تھا کہ ہمیشہ دنیا میں امن قائم رکھنے اور دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کی ہے ،مگر اب بڑی طاقتوں کے اشاروں پر توہین آمیز خاکوں کا مقابلہ کراکر دنیا کے امن کو تہس نہیس کرنے کی کوشش ی جاری ہے ،عالمی برادری شیطانی نمائش کو رکوانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے،گستاخانہ خاکوں کو نہیں روکا گیا تو ہمارے رخ اسلام آباد کی طرف ہونگے ،پاکستان میں ایسا کوئی سفارت خانہ نہیں چاہتے جو سیدالانبیاء محسن انسانیت حضرت محمد مصطفی ؐ کی تعظیم وتکریم کے بجائے شیطانی کھیل کھیلتے ہیں،اُنہوں نے مسلم ممالک بالخصوص حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف او آئی سی کا ہنگامی اجلا س بلایا جائے ہالینڈ حکومت کو اس گھنائونے فعل سے روکنے کیلئے دبائو ڈالا جائے بصورت دیگر مسلم ممالک میں ہالینڈ کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے،گستاخانہ خاکوں کی نمائش امت مسلمہ کی غیرت کیلئے چیلنج ہے،ہر مسلمان ناموس رسالت ؐ کے تحفظ میں جان قربان کرنے کیلئے تیار ہے، آزادئ اظہار رائے کا مطلب کسی دوسرے کی آزادی پر ضرب لگانا ہر گز نہیں ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں