عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں‘ بچو عبدالقادر دیوان

ہفتہ 18 اگست 2018 21:16

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) پاک مسلم الائنس (دیوان) کے چیئرمین بچو عبدالقادر دیوان نے عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر پاک مسلم الائنس اور پاکستان میں مقیم بنگالی شہریوں کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہرکی ہے کہ عمران خان عدل و انصاف پر مبنی کرپشن سے پاک طرز حکومت اپناتے ہوئے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ میں انہوں نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ عمران خان عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ مرکوز رکھیں گے اور ان کے حل کے لئے تحریک انصاف کی حکومت اپنی بھر پورکوشیش کریں گے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں