مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن نے قوم پر جعلی مینڈیٹ والے حکمرانوں کو مسلط کرنے کو جمہوری تاریخ کا سیاہ باب قرار دیا

نواز شریف اور شہباز شریف بہت جلدقوم کو جھوٹے مینڈیٹ کی حقیقت سے آگاہ کریں گے، مسلم لیگ(ن) اپنے کارکنوں کی محنت کو رائیگاں نہیں جانے دے گی․ علی اکبر گجر ریاست کو تجربات کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیںگی․ ضمنی انتخابات کے نتائج دنیا پر جعلی مینڈیٹ والی حکومت کا پردہ چاک کریں گے،صدر مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن

ہفتہ 18 اگست 2018 21:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے صدر علی اکبر گجر نے قوم پر جعلی مینڈیٹ والے حکمرانوں کو مسلط کرنے کو جمہوری تاریخ کا سیاہ باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائد میاں محمدنواز شریف اور مرکزی صدر میاں شہباز شریف بہت جلدقوم کو جھوٹے مینڈیٹ کی حقیقت سے آگاہ کریں گی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنے کارکنوں کی محنت کو رائیگاں نہیں جانے دے گی․ پاکستانیوں کی اکثریت میاں محمدنواز شریف کے ساتھ ہے ․ ریاست کو تجربات کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیںگی․ ضمنی انتخابات کے نتائج دنیا پر جعلی مینڈیٹ والی حکومت کا پردہ چاک کریں گی․ پاکستان کی ترقی کے منصوبوں کو ادھورا رکھا گیا تو عوامی غیض و غضب حکمرانوں کا مقدر ہوگا․ پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک بھر میں قائد نواز شریف کے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں اور اقوام عالم کے ساتھ سمجھوتوں کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکن جعلی مینڈیٹ میں چھپے چہروں کو بے نقاب کرنے کے لئے پر عزم ہیں ان شا اللہ آنے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار بھرپور کامیابی سے یہ ثابت کریں گے کہ قوم میاں محمد نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے ․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے صدر علی اکبر گجر نے ضلع غربی میں ایک اہم تنظیمی اجلاس میں پارٹیرہنمائوںکے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کی تمام تر سازشوں کے باوجود پاکستان مسلم لیگ(ن) آج بھی پنجاب کی سب سے بڑی جماعت اور دیگر صوبوں میں اہم ترین سیاسی قوت ہے بہت جلد ہم پنجاب میں حکومت بنائیں گے اور قائد محمد نواز شریف کی رہنمائی میں ملک کا سیاسی نقشہ تبدیل کرنے کی پوزیشن میں ہونگی․ علی اکبر گجر نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے مرکزی قیادت کے ساتھ رابطے ہیں اور جلد ہی سندھ میں ضمنی انتخابات کے لئے حتمی منصوبہ بندی کر لی جائے گی۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں