وزیر اعلی صاحب کو سادگی سے تقریب کا اہتمام کرنا چاہیی تھا، ارسلان تاج

ہفتہ 18 اگست 2018 22:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی شاہ خرچیوں پر پی ٹی آئی رہنما و رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی صاحب کو سادگی سے تقریب کا اہتمام کرنا چاہیی تھا. ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق ارسلان تاج نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب میں 1500 لوگوں کو عوام کے پیسوں پر دعوت دینا غلط ہے۔

(جاری ہے)

پسماندہ اور غریب صوبے کے وزیر اعلیٰ کو یہ زیب نہیں دیتا۔ : عوام کا پیسہ حلف برداری کی عالیشان تقریب پر اڑایا گیا۔ عوام کے خون پسینے کی کمائی بے دردی سے ضائع کر دی گئی۔مراد علی شاہ کا بطور وزیر اعلیٰ آغاز ہی ان کے انجام کا غماز ہے۔ : پی پی کو گزشتہ دور کی شاہ خرچیوں کی روایت بھولنی پڑے گی۔ #

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں