پی ٹی آئی سندھ کے رہنمائوں نے کراچی پریس کلب میں مٹھائیاں تقسیم کیں

ہفتہ 18 اگست 2018 23:47

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سیکریٹری اطلاعات الیاس شیخ اور ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات طاہر ملک، لیلیٰ پروین اور اشفاق چوہدری کی جانب سے این اے 243 کی ٹیم کے ہمراہ چیئرمین عمران خان کے وزیرا عظم پاکستان کا حلف اٹھانے پر کراچی پریس کلب میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کا وزیرا عظم بننے کے بعد چیئرمین عمران خان انقلابی اقدامات اٹھائیں گے، ہم عمران خان کو وزیرا عظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان وہ کھلاڑی ہیں جنہوں نے کھیل کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، اب ملک پر حکومت کا موقع ملا ہے اور یہاں بھی ان کے جوہر کھل کر سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں قوم نے عمران خان کو منتخب کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف کا سورج طلوع ہوچکا ہے، اب اس کی کرنیں پورے ملک کو روشنیوں سے سراپا نور بنائیں گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں