وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نئی سندھ کابینہ کا پہلا اجلاس آج پیرکوطلب کرلیا

اتوار 19 اگست 2018 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نئی سندھ کابینہ کا پہلا اجلاس آج پیرکوطلب کرلیا ہے اجلاس میں سندھ میں زرعی پانی کی قلت کراچی میں پینے کے پانی کی فراہمی ، امن وامان کی صورتحال کے علاوہ تعلیم صحت فراہمی ونکاسی آب کے علاوہ بلدیاتی مسائل اورعید الاضحی سیکورٹی پلان پرغورکیا جائے گا اورحمتی فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نئی سندھ حکومت کے لیے ابتدائی 9 ماہ کے اخراجات پرمشتمل صوبائی بجٹ کی سندھ اسمبلی سے منظوری سے متعلق بھی فیصلہ ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں