پاکستان لاکھوں شہادتوں اور قربانیوں کا عظیم ثمر ہے‘حمید شیخ

پیر 20 اگست 2018 19:23

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) پاکستان لاکھوں شہادتوں اور بے مثال قربانیوں کا ثمر ہے، وطن عزیز کو فلاحی ریاست بنانے کے لئے تحریک آزادی والا جذبہ اور کردار ادا کرنا ہو گا، متحد ہو کر وطن کی حفاظت، سلامتی اور دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار ایس او ایف کے ڈائریکٹر حمید شیخ نے گورنمنٹ گرلز سیکنڈری کیمپس جونیئر ماڈل اسکول کلفٹن میں منعقدہ 71 ویں یوم آزادی وطن کی شایان شان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں اساتذہ ،طلباء و طالبات اور والدین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ حمید شیخ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ بانیان وطن اور ہمارے بزرگوں نے عظیم مقصد کے لئے آزادی وطن کے لئے قربانیاں دے کر پاکستان بنایا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے تکمیل پاکستان کے وژن کو اپنا کر بھرپور جدوجہد کرنا ہوگی۔ تقریب سے اسکول کی ہیڈ مسٹریس سلمیٰ منگی، محمد شریف اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں