کراچی، عیدالاضحیٰ کے موقع پرامن وامان قائم رکھنا حکومت کا فرض ہے، اسداللہ بھٹو

پیر 20 اگست 2018 20:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسداللہ بھٹو،قاضی احمد نورانی،ناظرعباس تقوی،مزمل اقبال ہاشمی،علامہ انجم عقیل،محمد صادق جعفری نے ایک مشترک بیان میںکہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پرامن وامان قائم رکھنا حکومت کا فرض ہے،چرم قربانی اپنی مرضی سے مستحق افراد اوردینی وفلاحی اداروںتک پہنچانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے،یہ ایک دینی فریضہ ہے اس میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ملی یکجہتی کونسل کے رہنماوں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پرپیغام میں عوام سے اپیل کی ہے کہ سنت ابراہیمی کے جذبہ کے ساتھ ملک سے کافرانہ نظام کے خاتمے اوراسلامی حکومت کے قیام کیلئے جدوجہد کا عزم اورانفرادی واجتماعی معاملات میں اللہ اور اس کے رسول ? کے احکامات کی پابندی کریں گے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں