وفاق المدارس نے ضمنی امتحانات کے نتاج کا اعلان کردیا، کامیاب طلبہ وطالبات کو وفاق کی قیادت کی جانب سے مبارکباد

پیر 20 اگست 2018 21:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ضمنی امتحان 1439ھ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ مرکزی ناظم دفتر مولانا عبدالمجید نے بتایا کہ 4سے 6اگست کوہھونے والے ضمنی امتحان میں مجموعی طور پہ 33180 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔اس اھم امتحان کے لے ملک بھر میں 205 امتحانی مراکز قام کیے گے تھے۔نو اگست سے پرچوں کی مارکنگ کا عمل مرکزی دفتر میں ھوا جس میں درجات کے اعتبار سے تین ممتحن اعلی کیماتحت ایک سو سے زاد مدرسین نے شرکت کی،نو دن میں یہ عمل مکمل ھوا اور نتاج تیار کیے گے،صدر و ناطم اعلی وفاق کی حتمی منظوری سے نتاج کا اعلان کیا جارھا ھے،مولانا عبدالمجید نے مزید بتایا کہ 16045 طلبہ اور 15782 طالبات میں کامیابی کا تناسب تقریبا 63 فیصد رہا۔

وفاق المدارس کے صدر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر،ناب صدور مولانا انوار الحق،مفتی محمد رفیع عثمانی،ناظم اعلی مولانا محمد حنیف جالندھری سمیت صوبای نظمامولانا امداد اللہ یوسف زی،قاضی عبدالرشید،مولانا حسین احمد،مفتی صلاح الدین ایوبی،مولانا زبیر احمد صدیقی،مولانا قاری عبدالرشید،مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان،مولانا قاری حق نواز،مفتی محمد نعیم،مولانا عبدالرزاق،مولانا عبدالجلیل اور میڈیا کوارڈینٹر مولانا طلحہ رحمانی نے پاس ھونے والے طلبہ و طالبات کو مبارک باد بھی پیش کی۔

(جاری ہے)

مولانا طلحہ رحمانی نے ان اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس اھم امتحانی عمل میں حصہ لیا،انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ اس امتحان میں قدیم فاضلات کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔تمام نتاج آن لان بھی جاری کیے گے ہیں اور متعلقہ مدارس کو بھی ارسال کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں