بلدیہ کورنگی اور بلدیہ وسطی کے ملازمین اوورٹائم اور اعزازیئے کی عدم ادائیگی پر صرف اپنی روز مرہ کی ڈیوٹی انجام دینگے

آلائشیں اٹھانے کا کام دونوں اضلاع کے ملازمین انجام نہیں دینگے ، آلائشیں اٹھانے کے لیے پرائیوٹ سوزوکیاں ،ڈمپر اور عملہ تعینات ہوگا

پیر 20 اگست 2018 22:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ اورجنرل سیکریٹری ملک نواز نے کہا ہے کہ بلدیہ کورنگی اور بلدیہ وسطی کراچی کے سینی ٹیشن ملازمین اوورٹائم اور اعزازیئے کی عدم ادائیگی کے باعث صرف اپنی روز مرہ کی ڈیوٹی انجام دیکر گھروں کو روانہ ہوجائیں آلائشیں اٹھانے کا کام دونوں ضلعی بلدیات میں پرائیوٹ عملہ ،ڈمپر اور سوزوکیوں کے ذریعے انجام دیا جائے گا لٰہذا آلائشیں اٹھانے کا کام دو اضلاع کے سینی ٹیشن ملازمین انجام نہیں دینگے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے تحت کام کرنے والی چائینز کمپنی نے آلائشیں اٹھانے کا کام پرائیوٹ کنٹریکٹر کے حوالے کردیا ہے جوکہ چیف سینٹری انسپکٹر کو فی سوزوکی 5ہزار اور فی لیبر 15سو روپیہ دیکر اپنی جان چھڑا چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

چیف سینٹری انسپکٹر فی سوزوکی کی4ہزار اور فی لیبر ایک ہزار روپئے ادا کررہے ہیں آلائشیں لینڈ فل سائٹس تک پہنچانے کے سلسلے میں شہریوں کو پیش آنے والی شکایات کے ازالے کے لیے نہ تو بلدیاتی انتظامیہ نے اور نہ ہی بورڈ انتظامیہ نے کوئی پلاننگ کی ہے جس سے گندگی پھیلنے کی توقع ہے ۔اس سلسلے میں یونین اپنا مثبت رویہ اختیار کرے گی اور عیدالاضحی کے تینوں ایام میں یونین رہنما فیلڈ میں رہیں گے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں