جامعہ کراچی، بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2018 ء کے نتائج کا اعلان

پیر 20 اگست 2018 22:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2018 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی رُمیساء عبدالرازق بنت عبد الرزاق سیٹ نمبر187067 نے 611 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن ،سکینہ قائد جوہر بنت قائد جوہر عابدہ بھائی سیٹ نمبر187089 نے 610 نمبر زکے ساتھ دوسری جبکہ اقصیٰ زاہد بٹ بنت زاہد حسین سیٹ نمبر187012 اور بشریٰ انیس بنت محمد انیس سیٹ نمبر187027 نے 601 نمبرز کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

امتحانات میں کل 121 طلبہ شریک ہوئے،106 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 15 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 87.60 فیصدرہا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں