محکمہ ہا ئے داخلہ اور زرا عت کے ساتھ روا بط کو فرو غ دے کر کھا د کی قیمتو ں کو کنٹرو ل میں رکھاجائے، چیف سیکریٹری سندھ کی کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایت

پیر 20 اگست 2018 22:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) چیف سیکریٹری سندھ میجر ریٹا ئر ڈ اعظم سلیما ن خا ن نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایت کی ہے کہ وہ محکمہ ہا ئے داخلہ اور زرا عت کے ساتھ روا بط کو فرو غ دے کر کھا د کی قیمتو ں کو کنٹرو ل میں رکھیں تا کہ کسا ن اور کا شتکا ر ی کے شعبہ سے تعلق والے محنت کش مستفید ہو سکیں ۔وہ پیر کی سہ پہر اپنے دفتر میں اہم اجلا س سے خطا ب کر رہے تھے جس میں سیکریٹری زرا عت شفیق احمد مہیسر ،سیکریٹری داخلہ ہا رو ن احمد خا ن اور کمشنر کرا چی صا لح احمد فا رو قی نے شرکت کی ۔

چیف سیکریٹری نے ڈپٹی کمشنرز کو ویڈیو کا نفرنس کے ذر یعے ہدایت کی کہ وہ ہر ضلع میں پرا ئس کنٹرو ل اینڈ کمپلین سینٹر قا ئم کریں جس کی ما نیٹرینگ کمشنرز کر یں گے اور قیمتو ں کے مو ثر تعین کو یقینی بنا ئیں گے ۔

(جاری ہے)

میجر ریٹا ئر ڈ اعظم سلیما ن خا ن نے سیکریٹری زرا عت کو ہدایت کی کہ وہ مقا می اخبا را ت اور الیکٹرو نک میڈیا ،کیبل میڈیا سمیت اشتہارات میں متفقہ قیمتو ں کی نشا ندہی کریں تا کہ متعلقین کو آگا ہی ہو سکے ۔انہو ں نے واضح کیا کہ ذخیرہ اندو زی اور ناجا ئز منا فع خو ر ی کے خلا ف قواعد و ضوابط کے تحت بھر پو ر اقدا ما ت عمل میں لا ئے جا ئیں اور کھا د تیا ر کر نے والی کمپنیو ں سے را بطہ کر کے قیمتو ں کے تعین کو یقینی بنا یا جا ئے ۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں