سندھ کے صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ سعید غنی کی زیر صدارت عیدالضحی پر صفائی ستھرائی کے حوالیسے اہم اجلاس

منگل 21 اگست 2018 18:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) سندھ کے صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ سعید غنی کی زیر صدارت عیدالضحی پر صفائی ستھرائی کے حوالیسے اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں لوکل گورنمنٹ، ایم ڈی واٹر بورڈ، میونسپل کمشنرز اور ڈی ایم سی افسران سمیت سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر سعید غنی نے اجلاس کے دوران کہا کہ عید پر الائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائیگی۔

جن افسران کی ذمے داری ہے ان سے 100 فیصد کام چاہتا ہوں۔ قربانی کی آلائشیں لینڈ فل سائیٹس تک فورا پہنچائی جائیں صرف مخصوص جگہوں ہر آلائشیں دفنائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ جو افسر کام کرے گا وہ ہی عہدے پر رہے گا۔ ہمیں عوامی مشکلات کو حل کرنے کی اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا. جس افسر کی شکایت آئے گی اس کے خلاف ہر صورت کاروائی کروں گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں