محکمہ داخلہ سندھ نے سمندر اور ساحل کنارے نہانے پر پابندی عائد کردی

جمعہ 14 ستمبر 2018 23:23

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) محکمہ داخلہ سندھ نے سمندر اور ساحل کنارے نہانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتِ سندھ نے سمندر اور ساحل کنارے نہانے پر پابندی عائد کردی ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق سمندر میں نہانے پر پابندی شہریوں کی جان کے پیش نظر عائد کی گئی ہے، پابندی کا اطلاق پیر 17 ستمبر سے ہوگا اور آئندہ30 یوم تک رہے گا، خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں