حکومت سندھ نے سرکاری ملازمتوں کے لئے عمر کی اہلیت میں 15 سال کا اضافہ کردیا

جمعہ 14 ستمبر 2018 23:23

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) حکومت سندھ نے سرکاری ملازمتوں کے لئے عمر کی اہلیت میں15 سال کا اضافہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے حصول کے لئے کوشاں نوجوانوں کی عمر کی اہلیت میں اضافہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمتوں کے لئے درخواست جمع کروانے والے امیدواروں کو عمر میں 15 سال کی چھوٹ ہو گی۔ عمر کی اہلیت میں اضافہ وزیراعلی سندھ کی منظوری سے کیا گیا جبکہ اس سہولت کا اطلاق محکمہ پولیس، پبلک سروس کمیشن اور بعض مخصوص اداروں پر لاگو نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں