تبدیلی نے لیاری کے مکینوں کا جینا اجیرن کردیا ، پانی، بجلی کے بعد گیس بھی بند کردی گئی

سلنڈر کی دکانوں اور ہوٹلوں میں لوگوں کی قطاریں لگ گئیں منافع خور ہوٹل مالکان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں دگنی کردیں

جمعہ 14 ستمبر 2018 23:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) تبدیلی نے لیاری کے مکینوں کا جینا اجیرن کردیا ۔ پانی، بجلی کے بعد گیس بھی بند کردی گئی۔ سلنڈر کی دکانوں اور ہوٹلوں میں لوگوں کی قطاریں لگ گئیں۔ منافع خور ہوٹل مالکان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں دگنی کردیں۔ سفید پوش غریب گھرانے فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو روز سے لیاری بھر میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،جمعہ کے روز کلری ،حاجی بچل روڈ،احمدشاہ بخاری روڈ،سرگوات محلہ،پھول پتی لائن،ہنگوراآبادروڈ،جمعہ بلوچ روڈ،غوثیہ روڈ،بہارکالونی،مسجدروڈ،آگرہ تاج کالونی،تاج مسجد روڈ، گلستان کالونی،ہزارہ کالونی،چاکیواڑہ روڈ،سنگولین،سربازی محلہ،آٹھ چوک،لی مارکیٹ،کلاکوٹ غریب شاہ روڈ،جمن شاہ پلاٹ،اسلام روڈ،گبول روڈ،موسی لین،سراج کالونی،کھڈہ مارکیٹ ،نیاآباد،نیازی چوک،بغدادی،ڈی ڈی چودھری روڈ،اولڈ کمہاڑواڑہ سمیت لیاری بھر میں صبح ساڑھے 9بجے سے گیس بند کردیا گیا، جس سے مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،گیس کی بندش کے باعث گھروں میں کھانے پینے کی اشیا نہیں بن سکی ،بعض افراد نے گیس سلنڈر کے زریعے کھانا بناکر گزارہ کیا،اس موقع پر گیس سلنڈر کی دکانوں پر لوگوں کی قطاریں لگ گئیں،مکینوں کے مطابق ہوٹل مالکان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں دگنی کردیں ہیں،10روپئے کا ملنے والا پراٹھہ 20روپئے کا کردیا گیا ہے جبکہ سالن کی قیمتیں بھی دگنی کردیں ہیں لوگوں نے مزید بتایا کہ ہوٹل مالکان رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پراٹھہ چھوٹا کردیا ہے جبکہ سالن نامکمل تیار کرکے فروخت کیا جارہا ہے،ہوٹلوں سے کھانا نہ خرید سکنے والے سفید پوش غریب گھرانے فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں