اے ایف فرگوسن اینڈ کو نے اپنی پیشہ ورانہ خدمات کی فراہمی کے 125 سال کی تکمیل کی خوش میں تقریب کا اہتمام کیا

جمعہ 14 ستمبر 2018 23:36

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) اے ایف فرگوسن اینڈ کو نے اپنی پیشہ ورانہ خدمات کی فراہمی کے 125 سال کی تکمیل کی خوش میں کراچی کے مقامی ہوٹل میں تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں کاروباری برادری، مختلف کاروباری اداروں میں سینئر پوزیشنز پر موجود اعلیٰ حکام، بینکوں، سابقہ اور موجودہ پارٹنرز اور فرم کے ملازمین نے شرکت کی۔

فرم نے اپنے تمام سابق پارٹنرز کو سراہا جن کے نمایاں تعاون کی بدولت آج وہ اس مقام پر موجود ہے ۔ اے ایف فرگوسن اینڈ کو کے سینئر پارٹنر سید شبر زیدی نے کہا کہ عام طور پر ہمارے تمام کلائنٹس تفصیلی اور جامع معلومات کے ساتھ ہم سے اعتماد اور نتیجہ خیز سروس کی توقع رکھتے ہیں۔ تمام بڑے کاروباری دفاتر، ریگولیٹرز، بین الاقوامی ادارے، عدلیہ اور برسراقتدار حکومتیں فرم کی متعلقہ شعبوں میں خودمختاری، شفافیت، مہارت اور تازہ ترین معلومات پر اعتماد کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پیکجز گروپ کے بانی سید بابر علی نے کہاکہ فرگوسن کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ شاندار رہا ہے۔ مجھے سال 1958 سے کامیاب قیادت اور غیرمتزلزل کاروباری تعلقات کے قیام پر فخر ہے۔ آڈیٹنگ اور چارٹرڈ اکاؤنٹنسی کے شعبے میں اولین ادارے کے طور پر فرگوسن نے ایسا بلند معیار قائم کردیا ہے کہ ہر دوسری فرم اس کا بس تصور ہی کرسکتی ہے۔

ان کے کامیاب تاریخی سفر پر میں انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔اس موقع پر اے ایف فرگوسن اینڈ کو کے 125 سال کے سفر پر ایک ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی ، اس میں پیکجز گروپ کے بانی سید بابر علی، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر، لکی سیمنٹ کے سی ای او محمد علی ٹبا اور دیگر سینئر کاروباری رہنماؤں کے پیغامات ہیں۔ اس موقع پر حاضرین سے اظہار خیال کرتے ہوئے اے ایف فرگوسن اینڈ کو کے سابق سینئر پارٹنر خالد رفیع نے کہا کہ فرگوسن میں ہم جو کچھ کرتے ہیں اس میں دیانت داری کو مرکزی اہمیت حاصل ہے۔

یہ ہم نے اپنے پیشروؤں سے سیکھا اور ہم نے اسے اگلی نسلوں تک منتقل کیا۔تقریب میں فرگوسن کے اپنے کلائنٹس سے دیرینہ تعلقات اور کاروباری اداروں کو ایمانداری و دیانتداری کے ساتھ خدمات کی فراہمی پر اظہار خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں