جمشید کوارٹر تھانے کی حدود سے 50 سالہ شخص کی لا ش بر آ مد

منگل 18 ستمبر 2018 16:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) جمشید کوارٹر تھانے کی حدود مسلم آباد اسٹریٹ5 بنگلہ نمبرD/29 سی50 سالہ رحیم اللہ ولد عبدالقاسم کی لاش ملی‘ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتول کی لاش کو پولیس کارروائی کیلئے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتول مذکورہ بنگلے میں فیملی کے ہمراہ رہائش پذیر تھا اور ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ مقتول کو تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کیا گیا ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آسکیں گے جبکہ بن قاسم کے علاقے شپ یارڈ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 23 سالہ اوید احمد ولد علی نواز زخمی ہوگیا مضروب کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال لایا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں