تعلیم کو جدید خطو ط پر استوا ر کر نے میں فاطمہ جنا ح اسکو ل مثا لی ہے ،مر تضیٰ وہا ب

حکومت سندھ اور زندگی ٹر سٹ کی با ہمی کا وشو ں سے ایسا تعلیمی ادا ر ہ سا منے آیا ،مشیر اطلا عا ت سندھ

منگل 18 ستمبر 2018 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلا عا ت و قا نو ن بیر سٹر مر تضیٰ وہا ب نے کہا ہے کہ فا طمہ جنا ح اسکو ل جیسا مثا لی تعلیمی ادا ر ہ ہما ر ے سا منے محنت اور عزم کی زند ہ مثا ل ہے ۔تعلیم کو جدید خطو ط پر استوا ر کر نے میں زندگی ٹر سٹ کی جا نب سے گو د لیا گیا یہ اسکول حکومت سندھ اور زندگی ٹر سٹ کی با ہمی کا وشو ں کی زندہ مثا ل ہے ۔

فا طمہ جنا ح اسکو ل کا دو ر ہ کر تے ہو ئے مشیر اطلا عا ت کے ہمرا ہ معرو ف گلو کا ر شہزا د را ئے بھی تھے ۔شہزا د را ئے نے مشیر اطلاعات کو اسکو ل کے تما م شعبو ں کا معا ئنہ کر ایا جس میں لیبا ر ٹر ی ،جمنا زیم ، کلا س رو مز ،اسٹا ف رو م ،ڈسپنسری اور آ ڈیو ویژ و ل لا ئبریری اور کلا س رو مز بھی تھے ۔

(جاری ہے)

اس کے علا وہ انہو ں نے اسکول کے کچن اور کینٹین کا بھی دو ر ہ کیا اور حفظا ن صحت کے اصو لو ں کی پا بندی پر مسر ت کا اظہا ر کیا ۔

کھیل کے میدا ن میں بچیو ں کو فزیکل ٹریننگ کر تے ہوئے دیکھ کر مشیر اطلا عا ت بچو ں میں گھل مل گئے اور بچو ں کے ساتھ وقت گزا را ۔مشیر اطلا عا ت سندھ نے شہزا د را ئے کو حکومت سندھ کی جا نب سے معا ونت کی یقین دہا نی کرا تے ہو ئے کہا کہ تعلیمی نظا م کو جدید بنا نے کیلئے حکومت سندھ تمام کا وشیں برو ئے کا ر لا رہی ہے اور پبلک پرا ئیوٹ پا ر ٹنر شپ کے تحت سندھ کے تما م اضلا ع میں اس طر ح کے مثا لی اسکول بہت جلد قا ئم کئے جا ئیں گے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں