پرنس محی الدین بلوچ کو بلوچستان کا نیا گورنر بنائے جانے کا امکان

اہم شخصیات نے بھی سابق وفاقی وزیر کے نام پر اتفاق کیلئے ربطے تیز کر دیئے

منگل 18 ستمبر 2018 17:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) سابق وفاقی وزیر کو بلوچستان کا نیا گورنر بنائے جانے کا امکان، سیاسی و سماجی حلقوں میں نام گردش کرنے لگا، باوثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق صوبہ بلوچستان جہاں اب تک گورنر نہیں بنایا جاسکا ہے اب ایک موزوں نام سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور بلوچ رابطہ اتفاق تحریک کے سربراہ پرنس محی الدین بلوچ جوکہ 9 سال وفاقی وزیر رہے ہیں اور خان آف قلات کے صاحبزادے بھی ہیں جنہوں نے بلوچستان میں قیام امن کے لئے بہت کام کیا اب ان کا نام بلوچستان کے نئے گورنر کے طور پر تیزی کے ساتھ گردش کرنے لگا ہے ملک کی اہم شخصیات نے بھی پرنس محی الدین بلوچ کے نام پر اتفاق کرنے کے لئے اپنے اپنے طور پر رابطے تیز کردیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پرنس محی الدین بلوچ کا نام صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کے سامنے رکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہنوز باقاعدہ کوئی اعلان یا متفقہ فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں