امام حسین ؓ اور اُن کے رفقاء نے بقائے اسلام کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ،سید نیئر رضا

منگل 18 ستمبر 2018 17:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا ،وائس چیئر مین سید احمر علی کا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی غلام جیلانی کے ہمراہ کورنگی اور شاہ فیصل کالونی میں ماتمی جلوسوں میں شرکت اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے ٹائونز اور یونین کمیٹیز کے ذمہ داروں کے علاوہ یوسی چیئر مین ،وائس چیئر مین بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

چیئر مین سید نیئر رضا نے ماتمی جلوسوں کے شرکاء عزدار تنظیموں کے نمائندوں اور علماء و ذاکرین سے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ محرم الحرام ظلم و جبر کے سامنے ڈٹ جانے کا مہینہ ہے بقائے اسلام کے لئے امام حسین ؓ اور اُن کے رفقاء شہداء کربلا نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اسلام کے پرچم کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بلند کردیا ہمیں شہادت کے اسی فلسفے پر چلتے ہوئے اسلام کی سربلندی کے لئے اتحاد و ویکجہتی کو فروغ دینا ہوگا اس موقع پر چیئر مین سید نیئر رضا نے منتظمین ،علماء اکرام و ذاکرین سے ملاقات کرتے ہوئے بلدیہ کورنگی کی جانب سے ماتمی جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہوں ،مجالس گاہوں کے اطراف بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر منتظمین نے دوران جلوس بلدیہ کورنگی کی جانب سے روٹس پر روشنی کے خصوصی انتظامات کی انجام دہی پر چیئر مین بلدیہ کورنگی کا شکریہ اداکیا چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ اپنی عوام کو بنیادی سہولیا ت کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے اور انشا اللہ ہم عوام کے تعاون سے عوامی خدمات کے حوالے سے اپنے اقدامات کو کامیاب بنا کر عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے اپنے تمام تر وسائل اور محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لاتے رہیں گے اس موقع پرحق پرست رکن صوبائی اسمبلی غلام جیلانی نے علماء و ذاکرین سے گفتگو کرتے ہوئے علماء و ذاکرین اور تمام فکر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران باہمی اتحاد و بھائی چارگی اور فرقہ ورانہ ہم آہنے کو فروغ دیں قیام امن کے لئے حفاظتی انتظامات پر مامور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں،MPAغلام جیلانی نے کہاکہ بلدیہ کورنگی جن مساعد حالان اور مالی بحران کے باجوود محرم الحرام میں عزداروں کو سہولتوں کی فراہمی کے لئے اقدامات کررہی ہے وہ قابل تعریف ہے انہوں نے انتظامات کی انجام دہی کے حوالے سے تعاون پر مساجد و امام بارگاہوں ے منتظمین اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ائندہ بھی باہمی تعاون اور تجاویز سے ضلع کورنگی کو مسائل سے نجات اور اسے شہر کراچی کا مثالی ضلع بنا یا جائیگا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں