تھر پارکر میں غذائی قلت کاخاتمہ کر کے انسانی زندگیا ں بچائی جائیں ،انتخاب عالم سوری

مٹھی اسپتال میں 5بچوں کی اموات تشویش ناک ہے،حکومت سندھ اپنا کردارادا کرے ،صدر ایچ آراین

منگل 18 ستمبر 2018 18:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) ہیو من رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری نے کہا ہے کہ قدرتی وسائل سے مالا مال تھرپاکر بے بسی کی تصویربنا ہوا ہے۔تھر پارکر میں غذائی قلت کاخاتمہ کیا جائے اورانسانی زندگیاں بچائی جائیں۔غذائی قلت کے باعث اموات موجودہ دورکا بڑا المیہ ہے ،یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انتخاب عالم سوری نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی سے تھر کے عوام ،خشک سالی اورغذائی قلت کا شکار ہیں اور ہرسال غذائی قلت کے باعث اموات کی لہر آتی ہے ،جس میں سیکڑوں بچے اور مائیں جان کی بازی ہار جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اعدادوشمار کے مطابق رواں ماہ غذائی قلت سے مرنے والے بچوں کی تعداد 26اور رواں برس جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 452 ہوچکی ہے۔

اتوار کو مٹھی اسپتال میں 5بچوں کی اموات تشویش ناک ہے۔انتخاب عالم سوری نے کہا کہ تھر پارکر کی25دیہات کو آفت زدہ قرار دیا جانا ہی کافی نہیں ہے۔تھر کے باسیوں کو درپیش غذائی قلت کے خاتمے کیلئے بھی فوری اقدامات کیے جائیں۔انتخاب عالم سوری نے کہا کہ حکومت سندھ اور ضلعی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ معالے کا نوٹس لے اور اپنا کردار اد کرے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں