جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے بیوی کو زخمی کرنے والے ڈی ایس پی کو جیل بھیج دیا

منگل 18 ستمبر 2018 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے بیوی کو زخمی کرنے والے ڈی ایس پی کو جیل بھیج دیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو ڈی ایس پی اینٹی کرپشن وحید کلہوڑو کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم سے مزید تفتیش کے لیے ریمانڈ چاہیے،عدالت نے ملزم کو 14 روز کے لیے عدالتی تحویل پر جیل بھیج دیاہے،ملزم نے جمعرات کو جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے بیوی کو زخمی کردیا تھا ،ملزم کے خلاف گلشن اقبال تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں