میڈیکل کالج میں داخلہ دلانے کا جھانسہ دیکر رقم بٹورنے والے ملزمان کو دورزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا

منگل 18 ستمبر 2018 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) کراچی کے مقامی عدالت نے فیس بک پر میڈیکل کالج میں داخلہ دلانے کا جھانسہ دیکر رقم بٹورنے والے ملزمان کو دورزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پولیس نے دوملزمان وقار اور مبین کو عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار نوسربازوں نے طلبہ سے ساڑھے 7 لاکھ بٹورے تھے ،گرفتار ملزم مبین نے خود کو ایجوکیشن کا افسر بتاتا تھا ،رقم لیتے وقت طلبہ کو ٹیسٹ میں پاس اور میڈیکل کالج میں داخلہ دلانے کا یقین دلایا تھا۔

ایک ملزم منصور الہی تا حال مفرور ہے،ملزمان کے خلاف شاہ فیصل تھانے مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ملزمان پر فراڈ دھوکہ دہی کا الزام ہے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں