محرم الحرام کے سلسلے میںامام بارگاہوں و جلوس کے راستوں کی صفائی ستھرائی اور چونے کا چھڑکاؤ یقینی بنایا گیا ہے

جلوس کے راستوں پر سینیٹری عملہ مسلسل صفائی کے لئے تعینات رہے گا شکایتی مراکز پر موصول ہونے والی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے تمام عملہ فعال ہے، سعید احمد منگیجو، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ

منگل 18 ستمبر 2018 18:47

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سعید احمد مینگیجوکی ہدایت پر محرم الحرام کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور تمام امام بارگاہوں، مجالس اور جلوس کے اطراف و راستوں کی صفائی ستھرائی و چونے کا چھڑکاؤ یقینی بنایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کنٹی جنسی پلان کے مطابق حکمت عملی مرتب دے کر کام کا آغاز کر دیا گیا تھا جبکہ ضلع ملیر، غربی، شرقی اور جنوبی کی متعدد امام بارگاہوںکے اطراف اور مجالس و جلوس کے راستوں کو کلئیر کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ جلوس کے راستوں پر سینیٹری عملہ مسلسل صفائی کے لئے تعینات رہے گا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن کی نگرانی میں تمام چائنیز کنٹریکٹرز اور لوکل کنٹریکٹرز کو ہدایت دے دی گئی ہے کہ وہ معمول کا کچرا اٹھانے کے ساتھ ساتھ بالخصوص امام بارگاہوں وجلوس کے راستوں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں گے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء شکایتی مراکز کو فعال رکھنے اور عوامی شکایات بروقت متعلقہ افسران تک پہچانے کے عمل کوتیز کردیا گیا ہے اور ر وزانہ کی بنیاد پرشکایات کے ازالے کی رپورٹ کو مانیٹر کیا جا رہا ہے شہریوں کوریلیف فراہم کرنے کے لئے ڈی ایم سیز کے چیئرمین سمیت دیگر اداروں کے ساتھ مکمل کورآڈینشن میں ہیں ، ایم ڈی سعید احمد منگیجونے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ محرم الحرام میں ریلیف کی فراہمی کیلئے شکایتی مراکز کے ان نمبرز پر دیں، ضلع جنوبی 021-32744473-4 ،0317-2744473 ،0333-2744473 ، 0303-2744473 ، 0341-2744473 ، ([email protected]) ، ضلع شرقی0347-4845855,0313-2722711, 0300-3654098, 0300-9321141,021-35314171-2 ، ضلع ملیر021-35250936, 021-99333656-7, 0311-8316888، 0300-0544274ضلع غربی (اورنگی زون) 0300-0645799 واٹس اپ نمبر 0300-0645799(کیماڑی زون) 0300-0645798 واٹس اپ نمبر 0300-0645798(سائٹ زون),0300-0645797 واٹس اپ نمبر 0300-0645797 (بلدیہ زون)0300-0645796 ،واٹس اپ نمبر0300-0645796 ، ہیڈ آفس 021-99333702-3 جبکہ کے ایم سی 1339کے علاوہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے فیس بک پیج (سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ آفیشل)sindh solid waste management official پر اپنی شکایات درج کراسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں