سندھ ہائی کورٹ نے ٹیکس عائد کرنے سے متعلق درخواست پر ایف بی آر کو شادی ہالز کے خلاف کارروائی سے روک دیا

منگل 18 ستمبر 2018 19:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے ٹیکس عائد کرنے سے متعلق درخواست پر ایف بی آر کو شادی ہالز کے خلاف کارروائی سے روک دیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں شادی ہالز پر بیس ہزار روپے ٹیکس عائد کرنے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے ایف بی آر کو شادی ہالز کے خلاف کارروائی سے روک دیا جبکہ شہر کے 100 سے زائد شادی ہالز نے درخواست میں ایف بی آر اور کمشنر ان لینڈ ریونیو کو فریق بنایا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق شادی ہالز ایک تقریب کے پندرہ سے پچاس ہزار روپے وصول کرتے تھے،،حکومت ان سے 5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کرتی تھیتاہم بیس ہزار روپے فی تقریب فکس کرنے سے صورتحال انتہائی متاثر ہوئی ہے۔شادی ہالز کے اخراجات میں اضافہ ہوا تو لوگ گلیوں اور سڑکوں پر تقریبات پر مجبور ہونگے۔عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت اکتوبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں