امام حسین ؓنے ظالم حکمراں کی اطاعت نہ کر کے شجاعت کی مثال قائم کی ،شاہ عبد الحق

منگل 18 ستمبر 2018 19:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیرعلامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ امام حسین رضی اللہ عنہ نے سیاسی مصلحتوں کو روندتے ہوئے وقت کے ظالم حکمراں کی اطاعت سے انکار کر کے جرات و شجاعت کی مثال قائم کی ۔ آپ نے دین کی حفاظت کیلئے سب کچھ قربان کر کے اعلیٰ مقام حاصل کیا جو رہتی دنیا تک انسا نیت کو جبرو استبداد کے خلاف جہا د کا درس دیتا رہے گا ۔

انہو ں نے کہا کہ تاریخ اسلام میں شہدائے کر بلاکی قربانیاں اسلام کی سربلندی اور ظلم کے خلاف صف بندی کا بہترین نمونہ ہیں۔ انہوں نے جامع میمن مسجد (پہاڑی والی) شہید ملت روڈ پر محرم الحرام کی محفل سے خطاب میں کہا کہ حضر ت امام حسین ؓنے وقت کے ظالم حکمرانوں کے سامنے جھکنے کے بجائے شہادت کو فوقیت دی اور رہتی دنیا تک کیلئے حق و باطل کے فرق کو واضح کردیا۔

(جاری ہے)

ضرورت اس امر کی ہے اسوئہ حسینی کو مشعل راہ بنا کر ظا لم اور باطل قو تو ں کے عزائم کو خاک میں ملا نے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے ۔نیز جما عت اہلسنّت کراچی کے زیر اہتمام عشرہ فاروق و حسین کے سلسلے میں منعقدہ اجتماعات سے میمن مسجد مصلح الدین گارڈن جوڑیا بازار میں شاہ مظہر الحق قادری، جونا گڑھ محلہ نزد محمد ی مسجد بلدیہ میں مولانا خلیل الرحمان چشتی ،زینب مسجد جمشید روڈ میں الطاف قادری، سولجر بازار میں اکٹر فرید الدین قادری،مولانا محی الدین اخترالقادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضر ت امام حسین ؓنے وقت کے ظالم حکمرا نو ں کے سامنے کلمہ حق بلندکرتے ہوئے دین اسلام کی بنیادوں کو مستحکم کیا ۔

دریں اثنا، جما عت اہلسنّت کے زیر اہتمام محرم الحرام کی مرکزی محفل وعظ سے آج بعد نماز عشاء جامع میمن مسجد (پہاڑی والی) شہید ملت روڈ نزد جیل چورنگی، علامہ شاہ عبد الحق قادری واقعہ کربلا بیان کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں