سندھ حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ پروفیسر کی براہ راست تقرری کا اقدام قابلِ تحسین ہے،پارسا سندھ

منگل 18 ستمبر 2018 19:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) پاکستان ریسرچ اسکالرز ایسو سی ایشن سندھ کا ایک اجلاس ڈاکٹر شکیل احمد خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں سندھ حکومت کی جانب سے سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے اسسٹنٹ پروفیسر کی براہ راست تقرری کے اقدام کو سراہا اور اسے علم اور تحقیق دوست قرار دیا، انہوں نے اس اقدام پرسندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ،وزیر تعلیم اور سیکریٹری ایجوکیشن(کالجز)پرویز سیہڑ کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے مزید کہا کہ اس طریقے سے ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور سندھ کے تعلیمی اداروں خصوصاً کالجزز میں ریسرچ کو فروغ حاصل ہوگا۔

جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ذوالفقار علی نے اپنے خطاب میں امید ظاہر کی کہ کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اور سندھ حکومت جلد ہی ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر کی براہِ راست تقرری کو بھی یقینی بنائی گی، اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سندھ کی یونی ورسٹیزکی طرح کالجز کے پی ایچ ڈی اساتذہ کا الائو نس پچیس ہزار اور ایم فل اساتذہ کا الائونس دس ہزار کیا جائے۔ اجلاس میں پروفیسر کرن سنگھ،ڈاکٹر رضوانہ، ڈاکٹر فہیمہ،ڈاکٹر حسیب فاروق ، ڈاکٹر ظفر فاروقی اور دیگرنے شرکت کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں