عمران خان حکومت کے عوام دشمن اقدامات سے غریب کی کمر تو ٹوٹے گی، معیشت کا بھی بھیڑا غرق ہونے کا اندیشہ ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب

منگل 18 ستمبر 2018 21:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے اطلاعات ، اینٹی کرپشن و قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت کے عوام دشمن اقدامات سے غریب کی کمر تو ٹوٹے گی ساتھ ساتھ معیشت کا بھی بھیڑا غرق ہونے کا اندیشہ ہے۔ ان باتوں کا اظہار صوبائی مشیر نے اپنے دفتر سے جاری بیان میں کیا۔ مرتضی وہاب نیگیس قیمتوں میں اضافے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اقدام سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا اور پہلے سے غربت کی چکی میں پسنے والی پاکستانی عوام پر مزید بوجھ ڈالنا پی ٹی آئی حکومت کی عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

100 دن میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے 30 دن میں ہی غریب دشمن اقدامات سے اپنے حقیقت عیاں کر دی۔ سندھ اور بلوچستان میں سی این جی قیمتوں میں اضافہ کر کے پی ٹی آئی سے سندھ دشمنی کا واضح ثبوت دیا۔

(جاری ہے)

سی این جی میں اضافے سے عام آدمی بری طرح متاثر ہوگا، عمران خان نے غریب سے روٹی کے ساتھ ساتھ سستی سواری کا بھی حق چھین لیا ہے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے وزیر خزانہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسد عمر سے ہمیں عوام دشمن اقدامات کی توقع نہ تھی، ان کے اس اقدام سے ضروریات زندگی کی تمام اشیائ عوام کی پہنچ سے باہر ہوجائیں گی۔

معیشت اگر غریب سے زندگی کا حق چھیننے کا نام ہے تو ہمیں ایسی تبدیلی اور معیشت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گیس قیمتوں میں اضافہ یکسر مسترد کرتے ہیں اور حکومت کو باور کراتے ہیں کہ عوام دشمن پالیسی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ ایسے اقدامات جن سے غریب متاثر ہوگا اس کے خلاف پارلیمان کے اندر اور باہر کھل کر بولیں گے۔

وزیر اعلی سندھ کے مشیر نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گیس قیمتوں میں اضافہ فل فور واپس لیا جائے اور سندھ و بلوچستان میں سی این جی قیمت میں بھی کمی لائے جاتے۔ اس موقع پر مرتضی وہاب نے سندھ میں آئے روز 12 سے 16 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا بھی تذکرہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ بجلی لوڈ شیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، وفاق ہمیں کس بات کی سزا دے رہا ہے پچھلے سال بھی بجلی اور پانی کے مسائل پر سڑکوں پر دھرنے دینے ہر مجبور تھے اور ایسا محسوس ہورہا کہ ایک بار پھر وفاقی حکومت اور واپڈا کی سندھ دشمن پالیسی کے خلاف سڑکوں پر آنا پڑے گا۔ حکومت ہوش کے ناخن کے اور سندھ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ فل فور ختم کرے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں