محرم الحرام کے دوران عزاداران کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، چیئرمین بلدیہ غربی

منگل 18 ستمبر 2018 21:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) محرم الحرام کے دوران عزاداران کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس عمل کو کامیابی سے مکمل کرنے کیلئے امام بارگاہوں اور جلوس کے منتظمین کی مشاورت اور موصولہ تجاویز کی روشنی میں بروقت مکمل کرنے کیلئے انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کا ر لایا جارہا ہے ان خیالات اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کے موقع پر کیا بلدیہ غربی میں موجود مساجدو امام بارگاہوں کے اطراف اور عزاداران کے جلوس کی گزرگاہوں کے ساتھ ساتھ تعزیوں کی گزرگاہوں اور انکے اطراف موجود بلدیاتی شکایات کے حل کیلئے اقدامات کرنے میں مصروف ہیں بلدیہ غربی کی حدود میں بلدیاتی وسائل کی فراہمی کیلئے ان تمام محکمہ جا ت سے روابطہ مضبوط بنائے گئے ہیں جو کسی بھی طرح یہاں پر رہائش پذیر افراد کو وسائل کی فراہمی میں مصروف ہیں چیئر مین بلدیہ غربی نے مذید بتاتے ہوئے کہا کہ اراکین کونسل بلدیہ غربی کے اشتراک عمل کو بہتر بنا کر ہی کم وقت میں بہتر وسائل فراہم کیئے جاسکتے ہیں تمام یونین کونسلوں میں محرالحرام کے حوالے سے ہونے والے کاموں کے علاوہ دیگر امورمثلا فراہمی ونکاسی آب کی شکایات ،مختلف مقامات سے تجاوزات کا خاتمہ پارک وپلے گرانڈز کی تزئین آرائش کے ساتھ ساتھ تعمیرومرمت سڑکوں گلیوں میں استرکاری و پیج ورک اور پختہ فرش کی تعمیر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و مرمت کے ساتھ ساتھ عاشورہ کے جلوس کی گزرگاہوں کے اطراف روشنی ودیگر سہولیات کی فراہمی تسلسل سے جاری ہے منتظمین نے انتظامیہ کی جانب سے امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی ، اور روشنی کے حوالے سے کرائے جانے والے کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہماری تجاویز کی روشنی میں انتظامیہ نے سہولیات کی فراہمی کیلئے شب و روز جدوجہد کی اس پر ہم اپنی اور تمام عزاداران کی جانب سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں