کربلا انسانیت کی جنگ تھی، حقوق کی جنگ تھی، کربلا میں پیاس کی شدت کا سب کو پتہ ہے، علامہ مبشر حسن

منگل 18 ستمبر 2018 22:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) امام بارگا ہ ابولفضل العباس میں آٹھویں محرم الحرام کی مجالس عزا سے خطاب کرتے ہوئے معرف زاکر اہلبیت علامہ مبشر حسن نے کہا کہ کربلا انسانیت کی جنگ تھی، حقوق کی جنگ تھی، کربلا میں پیاس کی شدت کا سب کو پتہ ہے، کربلا میں بچوں کو پیاس بھی اتنی ہی لگی تھی جتنی بھوک لگی تھی، مگر انہوں نے کھلانے کا مطالبہ نہیں کیا، پانی کا مطالبہ انسان کا بنیادی حق ہے، حسین اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوئے، حضرت امام حسین کربلا میں سید سجاد کے پاس آخری وصیت کیلئے آئے تو کہا کہ مدینہ والوں کو میرا سلام پہنچادینا اور یہ بھی کہا کہ کاش تم یوم عاشور کے روز میرے پاس ہوتے اور دیکھتے کہ کیسے بچے پانی مانگتے ہیں اور جواب میں کیسے تیر آتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں