پی ایس ایم اے کے سالانہ انتخابات، عثمان احمد بلامقابلہ چیئرمین منتخب

منگل 18 ستمبر 2018 23:07

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) پاکستان سوپ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی ایس ایم ای) کے سالانہ انتخابات ہر سال کی طرح امسال بھی ٹریڈ آرگنائزیشن رولز2013ء کے مطابق عمل میں لائے گئے جس میں ممبران منیجنگ کمیٹی اور عہدیداران کا انتخاب برائے سال 2018-2019ء عمل میں آیا۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن عہدیداران کے سالانہ انتخابات میں عثمان احمد (نیاز سوپ فیکٹری،کراچی) بحیثیت چیئرمین، شہزاد مشتاق پراچہ (پراچہ سوپ اینڈ کیمیکل انڈسٹریزفیصل آباد) بحیثیت سینئر وائس چیئرمین اوروسیم اختر( یونین سوپ فیکٹری، ساہیوال) بحیثیت وائس چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

اس کے علاوہ 6 ممبران منیجنگ کمیٹی بھی بلامقابلہ منتخب قرار پائے۔ سید انور سہیل رضوی، عثمان احمد، وسیم اختر، شہزاد مشتاق پراچہ، محمد علی ضیاء اور ظفر محمود بھی بلامقابلہ منتخب ہو چُکے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں