کے ایم سی کے ماتحت چلنے والے اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا شدید بحران

کراچی کے اسپتالوں میں عمودی خدمات کے عملے کو ترجیحی بنیاد پر عملے کی کمی کو پورا کیا جائے،سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم کو درخواست

بدھ 19 ستمبر 2018 16:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن ( کے ایم سی ) کے ماتحت چلنے والے اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا شدید بحران پیداہوگیا ہے ۔ کے ایم سی نے صحت اور میڈیکل سروسز ڈپارٹمنٹ آف منیجمنٹ کے سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم کے ایم سی کو درخواست دی ہے کہ وہ کراچی کے اسپتالوں میں عمودی خدمات کے عملے کو ترجیحی بنیاد پر عملے کی کمی کو پورا کیا جائے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ نے کے ایم سی کو خط لکھا ہے کہ ڈاکٹرز ، نرسز ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور انتظامی اسٹاف کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ شہر کے اسپتالوں میں لازمی خدمات کے عملے کو روزانہ کے معاملات چلانے کے لیے ترجیحی بنیاد پر مقرر کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سب سے بڑے ضروری دیکھ بھال کے لیے 2 ہزار زائد منظوری کی درخواستیں ہیں جن میں شہر کا بڑا اسپتال عباسی شہید بھی شامل ہے جبکہ 613 اسامیاں ابھی بھی خالی ہیں ، جن میں ڈاکٹر ز ، نرسز ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر انتظامی عملہ شامل ہے ۔

عباسی شہید اسپتال میں 80 سے زائد رہائشی میڈیکل آفیسر اور کنسلٹنٹ 65 اسامیاں ، اسٹاف نرس جبکہ 40 اسامیاں خاکروب اور سکیورٹی گارڈ اور دیگر انتظامی نشستیں عباسی شہید اسپتال میں موجود ہیں ۔ اسپتال میں ڈاکٹر ز ، نرس اور انتظامی عملے نے 1200 بستروں پر مشتمل صحت کی سہولیات کی کارکردگی کو متاثر کیا ہے ۔ اسی طرح کی صورت لیاری پرائمری ہیلتھ کیئر سینٹر میں ہے ، جہاں 77 میں سے 42 اسامیاں عہدے سے خالی ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں