پانی سے بجلی کی 7500 میگا واٹ پیداوار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

بدھ 19 ستمبر 2018 18:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) پانی سے بجلی کی پیداوار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، واپڈا کے مطابق اس وقت ہائیڈل سے 7500 میگاواٹ بجلی بنائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پانی سے بجلی کی پیداوار 7500 میگاواٹ سے بھی تجاوز کر گئی، واپڈا اعلامیہ کے مطابق ایک سال کے دوران پانی سے بجلی کی پیداوار میں 1000 میگاواٹ کا اضافہ ہوا ہے، اضافی بجلی تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے اور نیلم جہلم سے حاصل ہو رہی ہے۔

اعداد شمار کے مطابق تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے سے بجلی کی پیداوار 770 میگاواٹ ہے جبکہ نیلم جہلم سے 243 میگا واٹ بجلی حاصل ہورہی ہے۔ واپڈا اس وقت مجموعی طور 19 چھوٹے بڑے منصوبوں سے مجموعی طور پر 6 ہزار 902 میگاواٹ بجلی حاصل کررہا ہے، واضح رہے کہ پانی سے پیداوار ہونے والی بجلی سب سے زیادہ سستی ہے، واپڈا سالانہ اوسط 31 ارب یونٹس قومی گریڈ کو فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں