بلدیہ کورنگی کے تحت 9 اور 10 محرم الحرام کو میونسپل ایمرجنسی نافذ رہے گی

بدھ 19 ستمبر 2018 18:40

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) چیئرمین بلدیہ کورنگی کی ہدایت پر عزادران حسین ؓ کو ہر ممکن اور بروقت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے بلدیہ کورنگی کے تحت 9 اور 10 محرم الحرام کو میونسپل ایمرجنسی نافذ رہے گی، افسران وملازمین کی چھٹیاں منسوخ، بلدیہ کورنگی کے چاروں زونز شاہ فیصل، ملیر ماڈل، کورنگی اور لانڈھی زونز میں معمول کے مطابق بلدیاتی خدمات کی انجام دہی کو یقینی بنایا جائے گا، ماتمی جلوس کے راستوں پر عزادران حسین ؓ کو بلدیاتی سہولیات اور فوری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے استقبالیہ، سبیل اور فوری طبی امدادی کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا اور وائس چیئرمین سید احمر علی نے یونین کمیٹیز کے نمائندوں اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ بلدیہ کورنگی کے تحت عاشورہ محرم الحرام کے انتظامات کے معائنے کے لئے شاہ فیصل، ملیر ماڈل، کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر ضلع کورنگی کی حدود میں برآمد ہونے والے تمام جلوسوں کے روٹس پر صفائی وستھرائی، روشنی کے انتظامات کی درستگی کے ساتھ رکاوٹوں کو فوری ہٹانے کے لئے منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ انتظامات کی انجام دہی کو یقینی بنائیں، عزاداروں کو بروقت سہولت کی فراہمی کے لئے کنٹرول روم کو فعال اور کنٹرول روم میں موصولہ شکایات کو فوری حل کرنے کے لئے متعلقہ محکمے کے عملہ پر مشتمل خصوصی دستہ ترتیب دیا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں