سندھ ہائیکورٹ نے حکام کو سانحہ صفورہ میں فوجی عدالت سے سزا یافتہ مجرم کے اہلخانہ سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا

بدھ 19 ستمبر 2018 19:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے حکام کو سانحہ صفورہ میں فوجی عدالت سے سزا یافتہ مجرم کے اہلخانہ سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیاہے۔ بدھ کو جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو فوجی عدالت سے سزا یافتہ مجرم کے اہلخانہ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

مجرم فاروق بھٹی کو صفورا کیس میں فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔

مجرم کے اہلخانہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہم کافی عرصے سے فاروق کوتلاش کرہے ہیں۔ نہ پولیس تعاون کرتی نہ ہی دیگر ادارے۔ وزارت دفاع کے جواب کے مطابق فاروق بھٹی کو سانحہ صفورہ کیس میں ملٹری کورٹ سے سزائے موت ہوئی ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق فاروق بھٹی ملتان ملیرکینٹ میں ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ مجرم جہاں بھی ہے اہلخانہ کی ملاقات کروائی جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں